اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ریاض فتیانہ، سعید ورک کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ ریاض فتیانہ نے این اے 94 سے جسٹس رمدے کے بھائی کیخلاف الیکشن لڑا۔ ریاض فتیانہ کے حلقے میں رمدے کے بھائی نے ہائی کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔
ریاض فتیانہ کا کیس ہائی کورٹ میں ابھی تک پھنسا ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو جتوانے میں افتخار چودھری اور جسٹس رمدے کا بڑا ہاتھ تھا ریاض فتیانہ کو ایک سال سے انصاف نہیں ملا۔
ان کا مزید کہنا تھا این اے 122 ،284 میں سے فارم 14 نہیں تھے اب پتا چلا ہے کہ فارم 14 مل گئے ہیں تو کہاں سے ملے؟۔ انہوں نے کہا پہلے سی این جی لائیںیں ہوتی تھی اب پٹرول نہیں مل رہا پی ایس او ڈیفالٹ کر گیا ہے 200 ارب ادا کرنا ہے۔ پی ایس او میں عارضی طور پر چیف ایگزیکٹو لگایا گیا۔ عارضی طور پر چیف ایگزیکٹو لگانے سے کمیشن بنائی گئی۔ ہمارے کئی ارکان پٹرول نہ ملنے کیوجہ سے میٹنگ میں نہیں پہنچے۔ سوال یہ ہے کہ نواز شریف کو بڑا تجربہ تھا تو کدھر گیا۔
ہمیں کہا جاتا تھا کہ ناتجربہ کار ہیں۔ عمران خان نے کہا چالیس فیصد بجلی فرنس آئل سے بنتی ہے جو سستا ہو گیا لکین مزید سرچارج لگائے جا رہے ہیں۔ دھرنا ہوتا تو پٹرول مزید سستا اور بجلی کی قیمت نہ بڑھتی۔ پٹرول نہ ملنے کیوجہ سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ چوری بڑے لوگ اور عوام قیمت ادا کر رہی ہے۔
حکومت جواب دے تیل سستا ہونے کے باوجود 80 فیصد بجلی کیوں بڑھائی؟ جگا ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ حکومت عوام سے کراچی کے بھتا خوروں کی طرح بھتا لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں گورننس سسٹم بیٹھا ہوا ہے لوگوں نے تجربہ کار حکومت سے بڑی امیدیں لگائی تھی۔ حالات بہتر ہونے کی عوام نے بڑی امیدیں لگائی تھی۔ عمران خان نے کہا گستاخانہ خاکوں کیوجہ سے مسلمانوں کو اکسایا جا رہا ہے۔ گستاخانہ خاکے او آئی سی کی بہت بڑی کوتاہی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کیوجہ سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کل تحریک انصاف کا کنونشن ہے پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد ہوگا جبکہ حکومت جوڈیشل کمیشن سے پیچھے ہٹی ہے۔ دھرنے کی اسٹیج چلی گئی کل اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا آپس کی کمیشن کی جنگ کیوجہ سے عوام کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے۔ قوم اس وقت متحد تھی جو حکومت پٹرول ،گیس نہیں دے سکتی کیا وہ مسائل حل کرنے کی قابل ہے۔
عوام پر جی ایس ٹی ٹیکس بھی لگایا گیا گیس عوام کو تو مل نہیں رہی تجربہ کار ٹیم کی یہ نااہلی نہیں تو ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ حکومت کس کو بیوقوف بنانا چاہتی ہے تیل زیادہ بکے گا تو زیادہ کمائی آئے گی۔ اسد عمر نے کہا حکومت پاور پلانٹ بھی بند کرنے جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا حکومت نے پہلے بجلی کی 80 فیصد قیمت بڑھائی تھی سرکلرڈیٹ کا پیسہ کہاں گیا ؟۔ پی ایس او کو کنگال کر دیا ہے وزیر صاحب کہتے ہیں کہ پی ایس او کے پاس پیسہ ختم ہو گیا اور ہمیں بتایا نہیں گیا۔