کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ نہ ہونا پاکستان کیلئے بہتر ہے، وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو خطرناک ٹیمیں قرار دے دیا ہے ، ان کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کا فیورٹ نہ ہونا پاکستان کے لیے بہتر ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں ابھی چند روز باقی ہیں لیکن پاک بھارت میچ کا چرچا شروع ہو چکا ہے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اس میچ کے لیے تیار ہیں ان کے مطابق پہلے میچ میں جیت سے کھلاڑیوں پر سے دباو ہٹ جائے گا۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی میگا ایونٹ میں اپنا دم دکھانا چاہتے ہیں۔ خاص کر ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے چھوڑنے کا اعلان کرنے والے کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی میں کچھ کرنے کا جذبہ ابھی سے ہی دکھائی دیتا ہے۔ وقار یونس کے مطابق ٹیم میں فٹنس کے کچھ مسائل ضرور ہیں لیکن یہ سب کرکٹ کا حصہ ہے جس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔