نواحی علاقہ ویروکی میں سرکاری سطح پر ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (محمد لقمان بٹ) نواحی علاقہ ویروکی میں سرکاری سطح پر ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے علاقہ کے مکینوں کو بیماری کی صورت میں ایمرجنسی علاج معالجہ کی کوئی سہولت میسر نہیں۔

نواحی علاقہ ویروکی کے مکینوںملک محمد یٰسین سابق کونسلر، ملک محمد امین،ظفر چیمہ، محمد نوید عارف، سفیان وڑائچ، مشاہد یعقوب، شیخ دائود، ولید ارشد اور دیگر نے ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ اور محکمہ صحت کے دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقہ میں سرکاری ڈسپنسری قائم کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر علاج معالجہ کی سہولتیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ غریب افرادشہر کے کرایے برداشت کرنے کی بھی سکت نہیں رکھتے اس لئے ویروکی کے عوا م کو ڈسپنسری کی سہولت دی جائے۔