نائیجر (جیوڈیسک) نائیجر میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپ میں 4 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائجیر میں فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نےدوران احتجاج فرانسیسی کلچرل سینٹر اور 3 گرجا گھروں کا نذر آتش کر دیا۔