ڈچ فٹبال لیگ ، ایجکس ایمسٹرڈیم نے ایف سی گرونیگن کو دو صفر سے ہرا دیا

Dutch Football League

Dutch Football League

ہالینڈ (جیوڈیسک) ڈچ فٹبال لیگ میں میزبان ٹیم ایجکس ایمسٹرڈیم نے ایف سی گرونیگن کو دو صفر سے زیر کر دیا۔ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں جاری لیگ میچز میں میزبان ایجکس ایمسٹرڈیم اور ایف سی گرونیگن کے درمیان جوڑ پڑا۔

دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپناتے ہوئے حریف ٹیموں کے گول کو ناکام بنایا۔ پہلےہاف میں ایجکس ایمسٹرڈیم کی ٹیم نے ایک صفر کی برتری قائم کی ۔ دوسرے ہاف میں بھی کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میزبان ٹیم کے کھلاڑی نے ایک اور گول داغ کر حریف ٹیم پر دو صفر حاصل کی اور ٹیم کو فتح دلوائی ۔ اس کامیابی کے بعد ایجکس ایمسٹرڈیم نے پوانٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔