چودھری شجاعت حسین سے ناصر عباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی

MWM Meeitng

MWM Meeitng

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر اور سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میںایم ڈبلیو ایم کی کورکمیٹی کے ممبران اسد عباس نقوی اور محمد علی شریک تھے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غور کیا اور انتخابات کے حوالے سے نئے اتحاد کی تشکیل پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھنے والی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا پڑیگی، اس سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ الیکشن اور نگران کابینہ کو ردکیا گیا اور قرار دیا گیا کہ پری پول رگنگ کا آغا ز کردیا گیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس کیخلاف عوامی تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کچھ نہیں دیا، پانچ سال حکومت کی گئی لیکن ڈیلور نہیں کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جدوجہد کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے سینیٹر راجا محمد بشارت، صوبائی صدر مرزا حسین اور مسلم لیگ قاف کی خواتین ونگ کی نائب صدر آمنہ انصاری بھی موجود تھیں۔