پیپلز پارٹی کے مخدوم شہاب الدین جنوبی پنجاب کے صدر کے عہدے سے مستعفیٰ

Makhdoom Shahabuddin

Makhdoom Shahabuddin

ملتان (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نے خرابی صحت کے باعث جنوبی پنجاب کی صدرات سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے۔

زرائع کے مطابق چند روز قبل سنیئر رہنما کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث انہوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ ایک کارکن کی حثیت سے پارٹی میں کام جاری رکھیں گے۔