سکھر (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 21 ویں ترمیم پر حکومت نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا، دہشت گردی کی آڑ میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے کی گئی ترمیم سے امتیازی سلوک ہوگا، ترمیم پر خدشات کا اظہار کیا ہے اورعوام کو آگاہ کررہے ہیں۔
متحدہ مجلس عمل کے ساتھیوں ، دانشوروں اور دیگر شخصیات سے رابطے میں ہیں تاکہ آئین اور قانون کی روشنی فیصلہ کیا جاسکے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اس کی آڑ میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے۔