لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں پیٹرول کی قلت کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ سیکریٹری پٹرولیم، ایڈیشنل سیکریٹری پٹرولیم، ایم ڈی پی ایس او اور ڈی جی آئل کو معطل کر دیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ملک میں پیٹرول کی بحالی کو جلد سے جلد بہتر کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا صوبائی حکومتیں پٹرول کی مہنگے داموں فروخت کی روک تھام کو یقینی بنائے۔