بیلجئم: حساس مقامات اور اہم عمارتوں پر فوجی دستوں نے سیکورٹی سنبھال لی

Soldier

Soldier

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں دہشتگردی کے بعد بیلجئم سمیت کئی یورپی ممالک میں سیکورٹی انتہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ بیلجئم نے گزشتہ روز سیکورٹی کیلئے فوج کو طلب کیا تھا آج دارالحکومت برسلز سمیت کئی شہروں میں فوجی دستوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

برسلز میں حساس مقامات اور عمارتوں پر فوجی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ کچھ روز قبل آپریشن میں گرفتار ہونے والے شدت پسندوں سے کچھ عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے تھے۔ امریکی، فرانسیسی سفارتخانوں پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکورٹی دوگنا کر دی گئی ہے۔