کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے 40 سے زائد کالم نگاروں، سینئر رائٹرز میں تعریفی اسناد کی تقسیم

Columnist Council of Pakistan

Columnist Council of Pakistan

لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی)، روزنامہ عوامی محبت ،CLAAS،PCNP کے اشتراک سے گزشتہ روز کالم نگاروں و سینئر رائٹرز و مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب لاہور میں منعقدکی گئی، تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض سینئرصحافی، کالم نگار اقبال کھوکھر نے ادا کئے، تقریب کے مہمانان گرامی عاطف سعید فاروقی (ایڈیٹرروزنامہ سمائ) ،صفدرعلی خان (چیف ایڈیٹرروزنامہ سرزمین)، ایم اے جوزف فرانسس (ڈائریکٹر CLAAS)،مائیکل جاوید مارٹن (سینئروائس چیئرمین PCNP) تھے۔

معزز مہمانوں و سینئر رائٹرز کو ہار پہنائے گئے، ملک بھر سے آنے والے کالم نگاروں و رائٹرز میں اسناد تقسیم کی جن میں اسناد تقسیم کی گئیں ان میں میر افسرامان (کراچی)، محمد جاوید اقبال صدیقی (کراچی)، فرحین ریاض (کراچی)، عروبہ عدنان (کراچی)، صالحہ عزیز (کراچی)، عقیلہ حق (کراچی)، ملیحہ سید (لاہور)،امتیاز علی شاکر (لاہور)، ساحر قریشی (شیخوپورہ)،وسیم نذر (پتوکی)، سجاد علی شاکر (لاہور)، حامد قاضی (لاہور)، احسان احمد گھمن (سانگلہ ہل)، تجمل محمود جنجوعہ (ملکوال)، عبدالرئوف چوہان(لاہور)، ظاہر میرزئی (کوئٹہ)، عقیل خان (پتوکی)، ڈاکٹر ایم ایچ بابر (شیخوپورہ)، حکیم محمدہارون (لاہور)، محمد عمران سلفی (مصطفی آباد، للیانی)، ایم اے ایوب (لاہور)،ایس ایم صابر، سعید احمد بھٹی (قصور) کے نام نمایاں ہیں، جبکہ یادگاری اسناد حاصل کرنے والوں میں ضیاء کھوکھر، پادری منیرپھول، وکٹر ڈینئیل، صدیق گل ، اعجاز بھٹی ،عابدگل، محمد ریاض شاہد کیتھرین سپنا، ڈاکٹرنائلہ نزیر، ابیشے مائیکل کے نام شامل ہیں۔

کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی)، روزنامہ عوامی محبت،CLAAS،PCNP کی طرف سے معززمہمانوں عاطف سعید فاروقی، صفدر علی خان، میاں محمود نواز، ع۔م بدر سرحدی (سینئر کالم نگار) کو یادگاری اسناد دی گئیں۔

آخر میں اس تقریب کے روح رواں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدرایم اے تبسم اور چیف ایڈیٹر روزنامہ عوامی محبت اقبال کھوکھر کو بھی معزز مہمانوں نے یادگاری اسناد سے نوازا، یہ تقریب اس عزم کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی کہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔