کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

People Killed

People Killed

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری بغداد میں پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت نیاز اور سعید کے نام سے کی گئی ہے۔

دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کورنگی نمبر 4 کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔