کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں اور حکمرانوں سے نہ تو انصاف کی توقع ہے اور نہ ہی اُن سے انصاف کی بھیک مانگیں گے۔ کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار ہے۔
بلوچوں کے سامنے ماضی میں آنسو بہانے والے اب اقتدار میں آکر سب کچھ بھول چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب قبائلی سوچ سے باہر آنا ہوگا اور بلوچستان کے حقوق لینے کے لئے خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔