آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس اور بشیر الیون کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لعل اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ ڈالمیا پر جاری آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے مد مقابل آل برادرز ملیر کو 1-1سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی دوران کھیل صرف ایک ایک بار ہی گینڈ جال تک رسائی حاصل کرسکی کھیل کے دوران لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے زیشان اور آل برادرز کے عزیز نے گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں بشیر الیون ڈالمیا نے مضبوط حریف بلوچ یوتھ گارڈن کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عبدالرئوف بلوچ اور عابد مہر نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

FOOTBALL TOURNAMENT

FOOTBALL TOURNAMENT