کراچی میں قتل کی وارداتیں منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، ایم کیو ایم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر محمد فاروق شیخ اور ناظم آباد میں مسجد پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں پروفیشنلز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں اور متحدہ کارکنوں کے قتل کی وارداتیں منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔

دہشتگرد قتل و غارتگری کی وارداتیں کرکے شہر میں فرقہ واریت اور شورش پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنایا جاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سے قتل و غارتگری میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔