بریڈ فورڈ (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک رکن پارلیمنٹ جارج گلوے نے پیرس میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی بنیاد پر اسلام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں مسلمانوں کے ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی اخبارات گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر معافی مانگیں۔