پٹنہ (جیوڈیسک) بھارتی حکام کے مطابق پٹنہ کے نواحہ گاؤں میں لاپتہ ہندو نوجوان کی لاش ملنے کے بعد مشتعل ہندو بلوائیوں نے اس کی ہلاکت کا الزام لگا کر مسلمانوں کی درجنوں جھگیوں کو آگ لگا دی۔
جس کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ بہار پولیس نے حملہ کرنے والے 8 ہندو بلوائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے تاہم حالات انتظامیہ کے کنٹرول میں ہیں۔