اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈروں سمیت متعدد مجاہدین شہید

Jet Plane

Jet Plane

دمشق (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر نے شام کے صوبے القنطیرہ میں حزب اللہ کے مجاہدین کو نشانہ بنایا۔ جس میں حزب اللہ کے کمانڈروں محمد موسیٰ اور جہاد مغنیہ سمیت متعدد مجاہدین شہید ہو گئے۔

حزب اللہ کی جانب جانب سے جاری ایک ٹی وی بیان میں کہا گیا ہے کہ القنیطرہ میں صہیونیوں کے ایک راکٹ حملے میں حزب اللہ کے مجاہدین کا ایک گروپ شہید ہو گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین صہیونی ریاست پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔