دولت اسلامیہ نے عراق میں 350 یزیدی رہا کر دیئے

Prison Release

Prison Release

بغداد (جیوڈیسک) داعش نے پچھلے برس شمالی عراق میں وسیع علاقوں پر قبضہ کرنے کے دوران ہزاروں یزیدی باشندوں کو ہلاک اور قید کر لیا تھا۔

رہا ہونے والوں میں کچھ زخمی، کچھ معذور اور کچھ ذہنی بیماریوں میں مبتلاء ہیں۔ جن میں سے بعض کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

یزیدی لوگوں کو کرکوک پہنچا دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے خیال میں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے ہزاروں یزیدی لوگوں کو اغوا کر رکھا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مغوی یزیدی خواتین کو ہولناک جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے یزیدی لوگوں کو کیوں رہا کیا ہے۔