“”بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے””

Peshawar Incident

Peshawar Incident

تحریر : شاہ بانو میر
ٰ فیس بک پر اکثر سیاسی حوالے سے یہ جملہ پڑھنے کو ملتا تھا کہ اِس تصویر کو یا خبر کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلا دو ٬ بالعموم یہ تصویر یا خبر کسی سیاسی شخصیت کی تضحیک پر مبنی ہوتی تھی٬ بعد میں پتہ کرنے پر “”علم”” میں اضافہ ہوا کہ فیس بک پر بڑے بڑے گروپس بنا کر لوگوں کو ایڈ کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی ایمرجینسی کی صورت فوری طور پر خبر پوری دنیا کے کونے کونے تک پہنچا دی جائے٬ پڑھے لکھے لوگوں کی حکمت عملی کی یہ کاوش قابل تعریف تھی لیکن بد نصیبی سے اس کے تحت کام کی خبریں تو شائد اِکا دُکاّ ہوں البتہ پراپگینڈہ بہت پھیلایا گیا٬ جو منفی طریقہ کارہے ٬ کچھ روز قبل ایک سونگ ایس پی آر کی جانب سے فیس بک پر میرے ساتھ شئیر کیا گیا ٬

پیارے بھولے بھالے بچوں کی صورت تھی ٬ یہ تو سمجھ آگئی کہ یہ سانحہ پشاور سے متعلق ہے لیکن حوصلہ نہیں ہو رہا تھا سننے کا٬ آخر کار دل کو کڑا کے کل لنک کلک کیا تو وہی ہوا جو ذہن میں تھا اس سونگ کا ایک حرف دل کی دیواروں کو چیر رہا تھا٬ معصوم بچوں کا شکوہ تھا گِلہ تھا یا اگلی بار کیلیۓ تخریب کاروں کو دھمکی ٬ نجانے کیا کیا تھا اس میں٬ “”بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے”” میں کئی بار سن چکی ہوں ہر بار خاموش آنسوؤں سے روئی ہوں٬ سسکیاں لیتے ہوئے ان پھولوں سے کہنا چاہتی ہوں

لیکن کہہ نہیں پاتی٬ مگر اُن پڑھے لکھے لاکھوں کروڑوں فیس بک کے پاکستانی ممبرز سے ضرور کہنا چاہتی ہوں کہ یہ ہے وہ پیغام جس کا حق تھا کہ اسِے جنگل میں آگ کی طرح دیا جاتا کسی بھی قوم کی غیرت کا شعور کا احساس کا پیمانہ یہی ہے کہ وہ متاثرہ حصّے کا درد کس شدّت سے اور کتنا محسوس کر سکتی ہے ٬

Peshawar Incident

Peshawar Incident

آئیے اس لنک کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلا کر اپنے غیور ہونے کا باشعور ہونے کا اُن لوگوں کو پیغام دیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے اثاثے پر کاری وار کر کے اس قوم کو بانجھ کرنے کی کوشش کی ہے٬ ہماری نسل کو ختم کرنے کی گھناؤنی خونی ہولی کھیلی ہے٬ اس سونگ میں بچے ان بزدلوں کو کہہ رہے ہیں کہ تم نے وار وہاں کیا جہاں میری ماں کے لب دعاؤں کے ساتھ لگتے تھے٬ مجھے تو ختم کر دیا لیکن میرا بھائی کھلی کتاب کے اسی صفحے سے آگے تک جائے گا ٬ اور اُس تک بھی تم پہنچتے ہو تو یاد رکھو ابھی بابا بھی ہیں کس کس تک جاؤ گے٬

اس ملک کیلیۓ اس قوم کیلئے ان معصوم شہیدوں کی یہ قربانی موجودہ دور کا پاکستان کا واقعہ کربلا ہے ٬ 11 ستمبر جیسے امریکی قوم کیلیۓ تازیانہ ہے ویسے ہی 16 دسمبر کا یہ سانحہ پاکستانی قوم کیلئےکبھی نہ بھلائے جانے والی تاریخ ہے٬ باضمیر قومیں کبھی اپنا نقصان خاص طور سے ایسا نقصان کبھی نہیں بھلاتیں ٬

آئیے اظہارِ یکجہتی کریں ان شہیدوں کے گھر والوں کے ساتھ ٬ پاک افواج کے ساتھ ٬ ان معصوم پھولوں کے خاموش جسدوں کے ساتھ ٬ آئیے سب مل کر اس سونگ کو جنگل میں آگ کی طرح شئیر کریں
بتا آیا ہوں دشمن کو کی اِس سے بڑا ہوں میں
میں ایسی قوم سے ہوں جس کے بچوں سے وہ ڈرتا ہے

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر