کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار ) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ کے خلاف عالمی صلیبی جنگ ہے۔ ہمارے منتخب نمائندوں کی اسمبلیوں کے اندر حرمت رسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مسئلے پرخاموشی قابل مذمت ہے۔ سانحہ پشاور پر ایکشن پلان بن سکتا ہے توحرمت رسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عالمی پالیسی کیوں نہیں بنائی جاتی۔ ان خیالات کا اظہار مبشر نعیم چوہدری امیر جماعت اسلامی،قاری حسین اولکھ رہنما اسلامی جمیعت طلبا، ملک سلطان اعوان و دیگر نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی سے خطاب ہوئے محمود عثمانی کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کو حرمت رسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ملک سلطان اعوان نے کہا کہ حرمت رسول ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر امت کا ہر بچہ جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ قاری حسین اولکھ رہنماء جمیعت طلباء نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فرانس کے سفارت خانوں کو فورا بند کرے۔
حکمرانوں نے گستاخی کرنے والے ملک فرانس کے خلاف عملی اقدامات نہ کیے تو عوام ان کا احتساب کرے گی۔ اس موقع پر چوہدری مبشر نعیم کا کہنا تھا کہ حرمت رسولۖکے مسئلہ پرعالمی پالیسی بنائی جائے۔ حکمران عوام کے جذبات کے مطابق فیصلہ کریں ورنہ عوام انہیں ایوان اقتدار سے باہر نکال دیں گے۔ انہوں نے تمام مذہبی جماعتوں کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی کا آغاز جنرل بس اسٹینڈ سے شروع ہوا اور چنڈی موڑ پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پرملک ہارون ملانہ رہنما پاکستان تحریک انصاف،ملک زبیر ایوب ساندھی رہنما منہاج القرآن، جاوید ربانی، عبدالمنان چوہدری صدر شباب ملی کرور،خلیق الرحمٰن عرف تاشو، عمران کاکا، مشتاق اولکھ، چوہدری اشرف گجر، حاجی عبد الحمید کھیڑا، عدنان مغل، طالب حسین سمراء ودیگر معززین علاقہ ریلی میں موجود تھے۔