کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ساحل محمڈن نے مد مقابل یاسین اسٹار ڈالمیا کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا کھیل کے دوران مقابلی 1-1گول سے برا بر رہا ساحل محمڈن کی جانب سے حمید حسین جبکہ یاسین اسٹار کے شاہنواز نے گول اسکور کئے۔
دوسرے میچ میں ملیر اسٹار نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت بلوچستان ریڈرز کو 3-0 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے محسن ،عمران جونیئر اور محسن نے گول اسکور کئے جبکہ بلوچستان ریڈرز کی ٹیم کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی ،تیسرے میچ میں صاحبداد محمڈن ملیر نے محمد شریف کے گول کی بدولت کراچی فرینڈز کو 1-0سے ہرا دیا کراچی فرینڈز نے بھی کھیل کے دوران شاندار پر فارمنس دی لیکن کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں ماڑی پور گرین بلوچ نے عمدہ کھیل کے بعد مد مقابل بجلی اسپورٹس لیاری کو 3-0کے مارجن سے شکست دیدی ماڑی پور گرین بلوچ کے سنی نے 12ویں اور اورنگزیب نے 47ویں جبکہ منور نے 68ویں منٹ میں خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا
جبکہ مد مقابل بجلی اسپورٹس کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی ملیر کے معروف سماجی کارکن امیر محمد خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر آفیسر نیشنل بنک ایم اے خالد و دیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،انیس اختر ،عمر بلوچ ،سراج الدین طالب ،شوکت حسین اور خالد ممتاز جمی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔