تحصیل حاصل پور کے 155 گورنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل

Mubarak Shamsi

Mubarak Shamsi

حاصل پور (بیورورپورٹ) حکومت کی ہدایات کے مطابق تحصیل حاصل پور کے 155 گورنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مسز نعیم اختر ڈپٹی ڈی او (زنانہ)

تفصیل کے مطابق مسز نعیم اختر ڈپٹی ڈی او (زنانہ)حاصل پور نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ٹیچرز ہمارے مستقبل کے معمار، انکی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حاصل پور کے 155 گرلز پرائمری و مڈل سکول B کٹیگری میں آتے ہیں مگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومتی ڈائریکشن کے تحت تحصیل بھر کے سکولوں میں سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔

اداروں کی دیواریں اونچی کر کے خاردار تاریں لگواکر میٹل ڈٹیکر بھی فراہم کر دئیے ہیں۔ خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت طلباء و طالبات کسی بھی ایمرجنسی نمبرز پر کال کر کے اطلاع دیں تاکہ قومی سلامتی کے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں ہر وقت پہنچ کر کاروائی کر سکیں اور اداروں کی سیکورٹی پر مامور گارڈز اردگرد کے ماحول اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کا زخم بہت گہرا ہے جو کبھی بھی مندمل نہ ہو سکے گا۔

اور جب بھی وقت کا مئورخ دہشت گردی کی تاریخ رقم کریگا تو شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے نام سنہری حروف میں لکھے گا اور تاریخ ان ناموں کا احترام کریگی اللہ پاک شہداء پشاور کو غریق رحمت کرے۔ اس موقع پرصحافیوں کے وفد میں ملک محمد ندیم اقبال ، سید مبارک علی شمسی اور اس کے علاوہ اAEO نعیم اکبر، اAEO ناہید اختر، AEO ہیڈ کوارٹر شائستہ کامل و دیگر موجود تھے۔