کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے نے فرانس میں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ چارلی ایبڈو نامی شخص نے مسلم اُمہ کے جذبات مجروح کرکے پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔
نعیم کھو کھر نے کہاکہ چارلی ایبڈو کے اس گھنائونے عمل سے پوری مسیحی قوم متنازعہ بنا نے کی کوشش کی گئی جب کہ پاکستان کے تمام مسیحی عوام اس گستاخ کی ناپاک عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت فرانس سے مطالبہ کرتے ہیں آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے فرانسیسی شہری چارلی ایبڈو کو کیفر کرادار تک پہنچائے۔
کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان مسیحی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے عالمی دنیا سے مطالبہ کرتی ہے کہ تہذیبوں کے تصادم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ایسے ناپاک عزائم کرنے والوں کی مذمت اور انہی ں سخت سخت سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسے ناپاک عزائم کی جسارت نہ کرسکے۔