یو اے ای موسلا دھار ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا

Hailstorm

Hailstorm

ابوظہبی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہری اس وقت حیران رہ گئے جب صبح کے وقت بارش کے ساتھ اولے پڑنا شروع ہوگئے۔ کئی انچ موٹے اولے کافی دیر تک ابوظہبی کی سڑکوں کو سفید کرتے رہے۔

ابوظہبی کے علاوہ سویہم، شاہامہ اور الطویلہ میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی۔ یوں لگ رہا تھا جیسے ریگستان میں کسی نے برف کی چادر بچھا دی ہو۔ ابوظہبی اور دبئی کی شاہراہیں بھی موٹے موٹے اولوں سے بھر گئیں۔ لوگ گاڑیوں سے باہر نکل کر ژالہ باری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری میں محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کی۔ رئیس الخیمہ میں بارش کے بعد گلیوں میں سیلابی پانی جمع ہوگیا۔