پنجاب کے بعد اب کراچی میں بھی پیٹرول نایاب ہونے لگا

Petrol

Petrol

کراچی (جیوڈیسک) پنجاب میں پیٹرول کی قلت کے بعد اب کراچی میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مطابق پنجاب میں پیٹرول کی قلت کے بعد کراچی میں بھی عوام کے لیے پیٹرول نایاب ہوتا جارہا ہے جہاں شہر کے بیشتر پمپس پر پیٹرول مصنوعی بحران پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے سبب عوام کی بڑی تعداد پیٹرول کے حصول کے لیے پریشان نظر آتی ہے۔ کراچی میں ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا جہاں شہری پیٹرول کے لیے گاڑیوں کے علاوہ بوتلیں اور بڑے کین لیے لائنوں میں کھڑے تھے۔

شہر میں پیٹرول مافیا نے صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنا شروع کردیا ہے اور بیشتر پمپس پر پیٹرول ہوتے ہوئے بھی شہریوں کو نہیں دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ ہفتے سے پیٹرول کی شدید قلت ہے جسے بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے صرف دعوے کیے جارہے ہیں جبکہ عوام پیٹرول کے حصول کے لیے شدید پریشان ہیں۔