صدارتی الیکشن میں مداخلت، کولمبو میں ’’را‘‘ کے سٹیشن چیف کو نکال دیا گیا

Colombo

Colombo

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن حکومت نے کولمبو میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سٹیشن چیف کو نکال دیا ہے۔

سیاسی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اسے صدر مہندرا راجہ پاکسے کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے اپوزیشن کی مدد کرنے کے الزام میں نکالا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے معمول کا تبادلہ قرار دیا ہے۔