گجرات کی خبریں 19/01/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پٹرول بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ایک ہفتہ سے پٹرول کیلئے جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں اور رُل رہے ہیں لیکن ابھی تک صارفین کو پٹرول دستیاب نہیں جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں کے دور میں گیس، بجلی کی دن بدن بڑھتی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول کی نایابی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ سائیکل پر انحصار کریں، اسے روزمرہ آمدورفت کیلئے استعمال کیا جائے کیونکہ سائیکل ہی عام اور غریب آدمی کا بہترین ساتھی ہے۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے مسلم لیگی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہر چیز کی فراوانی تھی، قیمتوں پر کنٹرول تھا، امن و امان کی صورتحال کئی گنا بہتر تھی، عوام کو روزگار میسر تھا، ان کی فلاح و بہبود کیلئے نئے نئے منصوبوں پر کام ہو رہا تھا اور پنجاب مثالی ترقی و خوشحالی کی راہ پر تیزی سے گامزن تھا لیکن اب جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے، حکومتی کارکردگی اور گڈگورنینس صرف اشتہاری مہم تک محدود ہے، روزمرہ استعمال کی لازمی ترین چیز پٹرول کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت ہر شعبہ یہاں تک کہ طلبہ و طالبات کی سکیورٹی کے مسئلہ میں بھی نااہلی اور نالائقی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ یہ بچے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شعبہ تعلیم کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ دوسرے منصوبوں پر لگا دیا گیا اور صوبہ میں 26 ہزار تعلیمی ادارے چار دیواری تک سے محروم ہیں، ان حالات میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں میں سکیورٹی فراہم کرنے کے دعویدار اپنے دعوئوں میں کس حد تک سچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراصل حکمران ہر مسئلہ جھوٹی پراپیگنڈہ مہم کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ عام آدمی کا جینا مشکل تر سے مشکل ترین بنایا جا رہا ہے، روزانہ دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک پٹرول بحران حل ہوا ہے اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیونکہ اس بحران کے اصل ذمہ دار حکمران خود ہیں اور وہ خود کو کیسے ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )گجرات میں بھی لاہور کی طرح ماڈل روڈز ، فلائی اوورز بنائے جائیں ریڑھی بان کو مناسب جگہ اور چنگ چی رکشہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کر کے ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ٹی ایم اے اور ٹریفک پولیس اہلکاران کی مشترکہ ٹیم ناجائز تجاوزات کو ہٹانے اورسڑکوں کو کشادہ کرنے میں کام کرنے میں کام کرنے پر غور و خوص کیاجارہا ہے تاکہ ٹریفک روانی میں درپیش مسائل کم ہو سکیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت اورانکی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ گجرات گنجان آباد شہر کے یہاں کی سڑکیں کشادہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بہت مشکلات درپیش ہیں سکولز ، کالجز ، کاروباری مراکز میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکاران کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پولیس اہلکاران کی تعداد 175ہے اور صرف 135پولیس اہلکاران فیلڈ میں کام کرتے ہیں جبکہ ضرورت 250سے بھی زائد کی ہے میاں سیہل فاضل نے کہا کہ گجرات میں 250سے 300تک ٹریفک وارڈن آنے چاہیں تاہم ٹریفک وارڈن آنے سے بہتری بھی تبھی ممکن ہے جب عوام تعاون کرینگے البتہ پولیس کانسٹیبلان کی تعداد فی الوقت پوری کر دی جائے تو ٹریفک کے مسائل کم ہو سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ اس وقت گجرات ٹریفک پولیس کے پاس ٹوٹل نفری 175ہے جن میں سے 40اہلکاران فیلڈ میں کام نہیں کرتے حالانکہ شہر میں 250سے زائد اہلکاران کی ضرور ت ہے ابھی 19اے ایس آئی کی سیٹیں ہیں جن میں صرف 16حاضر ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل 11ہیں جن میں 3ڈیوٹی کررہے ہیں اور کانسٹیبل 121ہیں جن میں 29 کم ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں دن بدن ٹریفک بڑھ رہی ہے اور پولیس نفری کم ہو رہی ہے فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور طبقہ چنگ چی چلا کر گزر بسر کر رہا ہے اورروزانہ 300روپے کرائے پر چنگ چی دئیے جانے کی وجہ سے شہر میں چنگ چی کی بہتا ت ہو چکی ہے جبکہ موٹرسائیکل بھی روزانہ کی بنیادوں پر رجسٹرڈ ہو رہے ہیںانہوں نے کہا کہ زائد سپیڈ ، اوورٹیکنگ ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، سیٹ بیلٹ کی پابندی نہ کرنا حادثات میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے 78فیصد اموات حادثات کی بناء پر ہو تی ہیں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے جس وجہ سے 1122کے مطابق حادثات میں اکثریت موٹر سائیکل سواروں کی ہے سکول میں بچوں کو ٹریفک کے حوالے سے تربیت دینے ، شعور بیدار کرنے کیلئے پروگرامز کا انعقادوقت کی ضرورت بن چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ احاطہ کچہری گجرات میں آنے والوںکی سہولیات کے لے احاطہ کچہری اور ظہور الٰہی اسٹیڈیم کے پارکنگ تک فلائی اوور بنایاجائے اور ظہور الٰہی اسٹیڈیم کی پارکنگ کو پارکنگ سٹینڈ کا درجہ دیاجائے تو حالت بہتر ہو سکتی ہے اب گجرات کی شہری آبادی میں نئے سکولز اور کالجز کی کوئی گنجائش نہیں شہری حدود سے باہر کھلے علاقوں میں سکولز بنائے جائیں تاکہ پارکنگ کا موثر انتظام ہوسکے پرنس چوک ، فوارہ چوک تک روڈ کو فوڈ سٹریٹ بنانے سے بھی مسائل حل ہو جائیں گے شہری حسن چوک میں قائم پارکنگ پلازہ کو استعمال کریں تو کچہری روڈ ، سرکلر روڈ سے ٹریفک روانی میں آسانی ہو جائیگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا کہ گجرات میں لائسنس برانچ میں ماہانہ 400سے 500لائسنس بنائے جارہے ہیں سال 2014ء اور 2013ء میں 13سے 14ہزار تک لائسنس زائد بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا اب بائیو میٹرک سسٹم متعارف ہونے سے لائسنس کے حوالہ سے مسائل میں کمی ہوگی لائسنس کا پیٹرن انٹرنیشنل لیول کا ہو گا جو صوبہ بھر میں ایک جیسا ہوگا اچوکوں میں لگے ٹریفک اشاروں کو متواتر چلانے کیلئے بیک اپ سسٹم کی ضرورت ہے جس ہی موجودہ لوڈشیڈنگ بحران کے دوران ریلیف مل سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے گجرات پریس کلب آکر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرا ت پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ پیار دیا ہے اور ٹریفک پولیس کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا ہے انہوں نے ہمیشہ پولیس کی رہنمائی کی ہم اُمید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ صدر عبدالستار مرزا ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت کی قیادت میں ہر مکاتب فکر میں مقبولیت رکھنے کیوجہ سے مثالی تعلقات برقرار رکھے گی نوجوان قیادت کے آنے سے بے حدخوشی ہوئی ہے ٹریفک پولیس بھیسابقہ روایات کی طرح آئندہ بھی گجرات پریس کلب کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر نو منتخب صدر عبدالستار مرزا ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت ، فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر ، جائینٹ سیکرٹری محمد سجیل خان، سیکرٹری سپورٹس ندیم بھٹی،سیکرٹری تقریبات ندیم اسدی ،سیکرٹری اطلاعات صہیب سرور ، سیکرٹری لائبریری وقاص احسان سینئر صحافی طفیل میر ، سابق جنرل سیکرٹری وحید مراد مرزا ، فیاض حسین بٹ (ممبر مجلس عاملہ ) ، اعجاز احمد شاکر (سابق جنرل سیکرٹری)، راجہ ریاض راسخ ، ظہیر مرزا ،نوازش علی نوازش ،انوار الحق سید ، شاہد رسول ، انجم شہزاد (ممبر مجلس عاملہ ) ، عاصم رضا سید ، محمد اشرف بٹ (سابق سینئر نائب صدر ) ،ڈاکٹر رزاق غفاری ، انور حسین بھٹی(ممبر مجلس عاملہ ) ، قنبر اعجاز شاہ ، ظہیر عباس ملک ، سید اظہر جنگی و دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ٹریفک اہلکار جاوید گجر بھی انکے ہمراہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہا ہے کہ فلاحی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل سرکاری فنڈز کا درست استعمال یقینی بنانے کے لئے سخت محنت اور توجہ کی ضرورت ہے،شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کو مشترکہ کاوشیں کرنا چاہیں ، افسران اپنے دفاتر میں شہریوں سے ملاقات کے لئے اوقات مقرر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ترقیاتی منصوبہ جات اور لاء اینڈ آرڈر کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آر پی او گوجرانوالہ سید دلاور عباس، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد، ایم این ایز نوابزادہ مظہر علی خان، چوہدری جعفر اقبال، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ، ملک حنیف اعوان، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، نوابزادہ طاہر الملک نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیاجبکہ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او ز چوہدری محمد اصغر ، چوہدری محمد نواز، کاشف طاہر ، محمد ریاض اور دیگر محکموں کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سربراہان بھی موجود تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہا کہ فلاحی منصوبہ جات میں ارکان اسمبلی کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے سرکاری محکموں کے سربراہان ان پراجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل اور معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنائیں فنڈز کا ضیاع یا فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی خصوصا پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اپنی پرفارمنس مزید بہتر بنائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبہ جات پر ہر نوعیت کی پیشرفت سے متعلقہ ارکان اسمبلی کو باخبر رکھا جائے اور انکی تجاویز کو مقدم رکھا جائے۔ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ جن منصوبہ جات کی سمریاں صوبائی دارلحکومت میں کسی بھی سطح زیر التوا ء ہیں ان کے بارے میں دلچسپی لے کر رجوع کیا جائے ۔ انہوںنے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو گجرات سٹی واٹر سپلائی سکیم، لالہ موسیٰ سیوریج سکیم، کڑیانوالہ میں واٹر سپلائی سکیم ، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو تحصیل ہسپتال سرائے عالمگیراور دیگر اہم منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس کی طرف سے شہر میں مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا پراجیکٹ نہایت اہم ہے اس اہم پراجیکٹ کے لئے گجرا ت کو ماڈل بنا کر کا م کیا جائے گا۔ انہوںنے ڈی پی او آفس گجرات کے زیر التواء پراجیکٹ کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے فوری سمری بھجوانے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران اپنے دفاتر میں شہریوں سے ملاقات کے لئے اوقات مقرر کیں اور ان اوقات میں کسی قسم کی میٹنگ یا اجلاس نہ رکھیں۔ کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ ضلع گجرا ت میں قتل جیسے سنگین جرائم میں کمی خوش آئند ہے تاہم اس ضمن میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے اس امر پر زور دیا کہ تھانہ کلچر کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کرنے اور کرپشن کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ آر پی او سید دلاور عباس نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لئے متعارف کرائے جانیوالے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لئے واضع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آر پی او نے کہا کہ لائوڈ سپیکر کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں ہوگی اور لائوڈ سپیکر صرف اذان، عربی خطبہ جمعہ، فوتگی اور گمشدگی کے اعلانات کے لئے ہو سکے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں اور وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے ڈی پی او گجرات کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ضلع میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کی جانیوالی محکمانہ کاروائی سے بھی ہائو س کو آگاہ کیا جائے۔ اس سے قبل ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت منصوبہ جات اپریل کے وسط تک مکمل کرلئے جائیں گے، اسی طرح پراونشل اے ڈی پی کے تحت پراجیکٹس پر 60سے 70فیصد تک کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ حکومتی پروگرام کے تحت کھیت سے منڈی تک 28سڑکوںکی تعمیر کے منصوبہ جات حکومت کو بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ حکومت نے گجرات سٹی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 935ملین روپے کی منظوری دی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ گجرا ت میں میگا پراجیکٹ پارکنگ پلازہ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ، شہباز شریف پارک پر کام جاری ہے جبکہ نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے، مدینہ سے اعوان شریف روڈ، جلالپور کڑیانوالہ ڈیفنس روڈ، نواز شریف میڈیکل کالج، دریائے چناب شہباز پور پل سمیت اہم منصوبہ جات پر کا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے محکمہ صحت، تعلیم، ٹی ایم ایز اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبہ جات سے بھی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے بتایا کہ 2014میں ضلع گجرا ت میں قتل کے 40کم کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ناجائز اسلحہ کے 1915مقدمات میں 2095ناجائز ہتھیار برآمد ہوئے ، پولیس نے 2679اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 9پولیس مقابلوں میں دو دہشت گردوں سمیت 5مجرمان مارے گئے دو زخمی حالت میں جبکہ 26گرفتار ہوئے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع بھر میںیونین کونسل سطح پر محافظ کمیٹیا ں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی کیمرے لگائے جا رہے ہیں جنکا کنٹرول روم گجرات، جلالپور جٹاں اور کھاریاں میں قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہین چوک، منگوال اور سٹی ڈنگہ میں نئے تھانے قائم کرنے کے لئے کیس حکومت کو بھجوا یا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے جلالپور جٹاں جاکر ایم پی اے میجر(ر) معین نواز سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر آر پی او سید دلاور عباس، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، اے سی میاں اقبال مظہر، مرزا امجد فاروق اور دیگر افسران و معززین بھی موجود تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر افسران نے میجر(ر) معین نواز کی والدہ مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے چار کروڑ 60لاکھ روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالے کنجاہ تا مچھیانہ ناگریانوالہ روڈ کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رضا علی وڑائچ، نواب زادہ طاہر الملک، چوہدری ناصر گجر اور بڑی تعد اد میں اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبہ جات کی تیزی سے تکمیل اور فنڈز کے استعمال میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ فلاحی منصوبہ جات کی تعمیر کے دوران استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کمشنر کو بتایا کہ اس اہم منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ کے ہزاروں مکینوں کو فائدہ اور انہیں آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )تھانہ کنجاہ کے علاقہ دالیہ سے بائیس سالہ نوجوان کی نعش برآمدتفصیلات کے مطابق پولیس کو کنجاہ کے علاقہ دالیہ سے 22 سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے جسے کسی نے چار پانچ روز قتل کر کے کھیتوں میں پھینک دیا تھا تاحال مقتول کے وارثان علم نہیں ہو سکاپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش سروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گجرات کاسالانہ الیکشن اجلاس گزشتہ رز ہیڈآفس کڈز کیمپس سرگودھا روڈ پرمنعقد ہوا چیف الیکشن کمشنر آفتاب احمد ڈار نے سال 2015-16کیلئے بلامقابلہ کامیاب پینل کے عہدیداران کااعلان کیا نومنتخب عہدیداران میں سید ممتاز حسین شاہ چیئرمین پروفیسر شفیق خیال چیف پیٹرن شہزادہ شہزاد شفیق نقشبندی وائس چیئرمین ایم ناظم کھوکھر صدر چوہدری محمد شریف جنرل سیکرٹری ،افضل رانجھا چیف آرگنائزر ناصرسلیم سینئر وائس پریذیڈنٹ افضل مرل وائس پریذیڈنٹ آصف ڈار وائس پریذیڈنٹ راجہ شفاعت حسین وائس پریذیڈنٹ حاجی رمضان وائس پریذیڈنٹ عرفان شیخ وائس پریذیڈنٹ ضیاء وحید جوائنٹ سیکرٹری یاور عباس سیکرٹری پریس راجہ عمران عزیز سیکرٹری انفار مشین شفقت جمیل مرزا سیکرٹری فنانس ایم ڈی فاروق اعظم گل ایڈوائزر چوہدری عامر بشیر سٹی صدر شہزادہ اوپل سٹی جنرل سیکرٹری مرزا مختار اسسٹنٹ آرگنائزر ظہیرالدین بابر بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر خاں ایڈیشنل سیکرٹری اورعمران وڑائچ ڈپٹی آرگنائزرمنتخب قرارپائے۔