نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں پی آئی اے کے اسٹاف اور پراپرٹی کا معاملہ ایوی ایشن ڈویژن کے سپرد کردیا گیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے اسٹاف کے ویزوں اور بارہ کھمبہ روڈ، نئی دہلی میں خریدی گئی پراپرٹی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔
پی آئی اے نے کیس تیار کرلیا ہے جو قانونی ماہرین بھارت کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کو نئی دہلی میں واقع اپنی پراپرٹی اور اسٹاف کےویزوں سے متعلق کارروائی سے روک دیاہے۔