لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبے بھر میں پٹرول کے شدید بحران نے معاملات زندگی اجیرن کر دئیے ہیں، یہ حکومت کی مکمل طور پر نا اہلی ہے جس پر وزراکے علاوہ وزیراعظم کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ اور سفارشی حکومتی ٹیم نے ملک کے تمام شعبوں کا بیڑہ غرق کر رکھا ہے اور ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کا 11 مئی 2014 سے شروع ہونے والا احتجاج حقیقت پر مبنی تھا۔