مزاح سے بھرپور فلم اسپائی کا ٹریلر جاری

Spy

Spy

لاس اینجلس (جیوڈیسک) مزاح سے بھرپور فلم ’اسپائی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی سیکریٹ ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے بھیس بدل کر اسلحہ ڈیلروں کے گروہ میں شامل ہونا پڑتا ہے۔

تاکہ انکے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرتے ہوئے دنیا کو بڑی تباہی سے بچائے۔ اس دوران حماقتوں اور ہنسی کا نہ رکنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

فلم کا مرکزی کردار ملیسا میکارتھی نے نبھایا ہے۔ فلم 22 مئی کو سنیما گھروں میں پیش کی جائیگی۔