لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ حکمران خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں قوم حکمرانوں کو گر یبانوں سے پکڑ کر حکو متی ایوانوں سے باہر نکال دے۔ ن لیگ کے تجربوں نے ملک کو تباہی کے سواکچھ نہیں دیا۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ ن لیگ ہر وقت اپنے تجر بے کا دعویٰ کرتی ہے مگر قوم نے دیکھ لیا کہ حکمرانوں کے پاس ناکا میوں کے سواکوئی اور تجربہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرنس آئل کے بحران کابھی خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ میں مزیداضافہ ہونے کا خدشہ ہے، حکمران خاموش تماشائی بننے کی بجائے حالات کا سامنا کریں ورنہ اقتدار سے فوری طور علیحدہ ہو جائیں۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اپنے کارکنوں کے ہمراہ پٹرول کی شدید قلت کے خلاف سائیکل چلا کر احتجاج کر رہے تھے جب وہ ملتان روڈ ٹھوکر پر پہنچے تو وہاں پٹرول پمپ پر موجود عوام نے انہیں دیکھ کر عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی، جمشید اقبال چیمہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پٹرولیم بحران کے ذمہ دار اسحاق ڈار اور خاقان عباسی کو فوری طور پر معطل کر کے ان سے وزارتیں واپس لیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وزیر اعظم خود اس بحران کے ذمہ دار ہیں۔