اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو ٹارگٹ

FIA

FIA

لاہور (جیوڈیسک) ڈی جی ایف آئی اے اکبر علی خان ہوتی کی سربراہی میں اسلام آباد میں ایف آئی اے کی ڈائریکٹرز کانفرنس ہوئی جس میں ڈی جی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزموں، ریڈ بک اور دیگر شعبوں کے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو ٹارگٹ دے دئیے جبکہ ملزموں کی گرفتاریوں کے متعلق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب سمیت دیگر افسروں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔

علاوہ ازیں ای او بی آئی سمیت فراڈ کے بڑے کیسوں کے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ بیرون ملک بھجوانے کے نام پر سادہ لوح افراد کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے والوں کے خلاف کئے گئے کریک ڈاؤن اور 800 سے زائد اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے متعلق آگاہ کیا۔