بلوچستان کی ساحلی پٹی کے علاقوں تربت اور گوادر میں شدید بارشیں

Balochistan

Balochistan

گوادر (جیوڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور تربت میں رات گئے بارش کے باعث گوادر کے قریب نیلنٹ ندی میں طغیانی کی کیفیت ہے جس کے باعث متعدد مسافر گاڑیاں ندی میں پھنس گئیں اور تربت کا گوادر اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

گوادر اور تربت میں بارشوں کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا بارشوں سے گوادر کے علاقے میں قریب نیلنٹ ندی میں ہلکی طغیانی آگئی جس سے وہاں سے گزرنے والی مسافر اور دیگر متعدد گاڑیاں وہاں پھنس گئیں۔

اس صورتحال کے باعث تربت کا گوادر اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا اور بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام فوری طور پر شروع نہیں کیا جا سکا۔