غیر معیاری صفائی پر تین ہوٹل سیل کردیئے گئے

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ فوڈ کنٹرول کے عملے نے غیر معیاری صفائی پر 3 ہوٹلوں کو سِیل کر دیا اور انہیں جرمانے بھی کیے جبکہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے 67 دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ فوڈکنٹرول کے عملے نے کینٹ صدر میں واقع اعظم بریانی سینٹر آدم جی روڈ، امیر ریسٹورانٹ ریلو ے روڈ اور سردار ریسٹورانٹ آدم جی روڈ کو غیر معیاری صفائی پر سِیل کیا اور جرمانے بھی کیے گئے اور کینٹ کے علاقے افشاں کالونی، چکری روڈ، ڈھوک سیداں، کمال آباد اور الٰہ آباد کے علاقوں میں 67 بغیر لائسنس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس دیئے گئے

مختلف وارڈز سے لائسنس کے اجراء کے لئے 31 کاروبار کرنیوالوں کی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 9 کاروبار کرنے والوں کو قوانین کے مطابق اور میڈیکل تصدیق کے بعد لائسنس جاری کیے گئے۔