بھارت کیخلاف عالمی سطح پر تحریک چلانے کا وقت ہے، سردار یعقوب

Sardar Yaqoob

Sardar Yaqoob

راولاکوٹ (جیوڈیسک) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے انہیں بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر موثر تحریک چلانے کا وقت آ گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں دھونس دھاندلی کے ذریعے بی جے پی کو اکثریت دلانے میں ناکامی کے بعد گورنر راج کا نفاذ اور پھر بھارت سے بڑی تعداد میں ہندوئوں کو بسانے کا منصوبہ کشمیری قوم کے خلاف گھنا ئونی سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں نمب پوٹھی اور چہڑھ کے مقام پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقامی رہنما بھی موجود تھے اوراہم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔