سوئٹزر لینڈ: گھڑی ساز کمپنیوں کا قیمتیں بڑھانے پر غور شروع

Watch

Watch

زیورخ (جیوڈیسک) مقامی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد سوئٹزر لینڈ کی گھڑی ساز کمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔ دنیا بھر میں اپنی قیمتوں، پائیداری اور خوبصورتی کیلئے مشہور گھڑی بنانے والی بیشتر کمپنیاں سوئٹزرلینڈ میں ہیں۔

ان گھڑیوں کی قیمت پہلے ہی لاکھوں ڈالرز میں ہیں، تاہم اب ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مقامی کرنسی یعنی فرینک کی قدر میں اضافے کے بعد وہ سنجیدگی سے گھڑیوں کی قیمتیں بڑھانے پر غور کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قدر بڑھنے سے ان گھڑیوں کی لاگت میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی وہ مارکیٹ کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور پھر اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔