معروف فٹ بال آرگنائزر بابو فیروز کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ سید نجم الحسن

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی نیشنل فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹری ماسٹر نجم الحسن، صدر جہانگیر حسین شاہ ،کوچ احمد خان اور دیگر عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹری اور لانڈھی، کورنگی کے معروف فٹ بال آرگنائزر بابو فیروز کی ناسازی طبیعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ماسٹر نجم الحسن نے کہاکہ با بو فیروز کی ناسازی طبعیت کے باعث لانڈھی اور کورنگی میں فٹ بال کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ہیں با بو فیروز جو آج کل ناسازی طبعیت کے باعث ضیاء الدین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورنگی نیشنل فٹ بال کلب نے عوام خصوصاً فٹ بال سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں سے بابو فیروز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔