آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی پر اُسامہ اسپورٹس کو ٹورنامنٹ سے خارج کر دیا گیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نینشل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “کے ایک اہم میچ جو کہ چنیسر محمڈن اور اُسامہ اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا۔

جس میں اُسامہ اسپورٹس نے ایک کھلاڑی محبوب جو کہ اس ٹورنامنٹ میں گلشن اسپورٹس کی جانب سے کھیل چکا تھا اسے اس میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے کھیلایا جس پر چنیسر محمڈن نے ٹورنامنٹ کی ٹیکنکل کمیٹی سے رابطہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا کہ اُسامہ اسپورٹس کا یہ کھلاڑی (محبوب) پہلے بھی اس ٹورنامنٹ میں گلشن اسپورٹس کی جانب سے بھی کھیل چکا ہے۔

جس پر ٹیکنکل کمیٹی نے اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کو ٹورنامنٹ سے خارج کرتے ہوئے اس میچ میں چنیسر محمڈن کو فاتح قرار دیدیا ٹورنامنٹ کی آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام نے ٹورنا منٹ میں شامل تمام ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فٹ بال قوانین کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کریں بصورت دیگر ایسی تمام ٹیموں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔