سلامت علی لاکو کی گرفتاری سے لاکھا برادری کی ساکھ کو بری طرح نقصان ہو رہا ہے

Kamran Lakha

Kamran Lakha

جام پور (ڈپٹی بیوروچیف ) تحصیل جام پور کی لاکھا برادری کے عمائد ین ولاکھا اتحاد و پی ٹی آئی رہنما ء کامران خان لاکھاوحاجی کریم بخش لاکھا ،شاہد حسین لاکھا، فرحان خان لاکھا، مجاہد حسین لاکھا ،فرقان خان لاکھا ،زاہد حسین لاکھا، شاہجہان لاکھا، مٹھو خان لاکھا سمیت دیگر لاکھا برادری کے معززین نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کی لاکھا برادری متحد ہے سلامت علی لاکو کی گرفتاری سے لاکھا برادری کی ساکھ کو بری طرح نقصان ہو رہا ہے۔

ناجائز مقدمات میں برادری کے شریف عمائدین کے خلاف مقدمات کا اندراج شازش کا نتیجہ ہے لاکھا برادری ملکی مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سلامت علی لاکو کے خلاف مقدمات خارج کر کے باعزت بری کیا جائے اگر برادری کے شریف النفس اشخاص کے خلاف من گھڑت جھوٹے مقدمات کا اندراج ختم نہ کیا گیا تو ملک گیر لاکھا برادری احتجاج جاری کرے گئی۔