وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) گستاخانہ خاکے شائع کرنا امن دشمنوں کی سوچی سمجھی سازش ہے عالمی امن کے نام نہاد علمبردار واقعہ کا فوری اور تادیبی نوٹس لیںاور مجرموں کو مسلمان ملکوں کے حوالے کیا جائے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملہ پر ہر مسلمان اضطراب میں مبتلا ہے انبیاء کرام کی شان میں گستاخیاں کرنے والوں کو واصل جہنم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
ان خیالات کا اظہار عوامی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں نے اپنے بیانات میں کیا۔ صدر صحافت بچائو تحریک سید شہباز بخاری نے کہا کہ نامراد چارلی ہیبڈو اور انتظامیہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور دہشت گردی سے بھی بڑے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انجام تک پہنچایاجائے۔ عقیل احمد خان لودھی نے کہا کہ نبی پاکۖ کی محبت کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان کامل نہیں ہوسکتا اور نبی پاک ۖ کی شان اقدس بارے گستاخیاں کرنے والوں کیساتھ کوئی رو رعایت نہ برتی جائے مسلم حکمران کمزوری نہ دکھائیں اور مجرموں کی حوالگی کا مطالبہ کریں۔ محمد عثمان نے کہا کہ حکمرانوں کی غیرت کا تقاضا یہی ہے کہ فرانس سمیت دیگر گستاخ ممالک سے بائیکاٹ کریں اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والے مجرموں کے بارے غیر مسلم حکومتوں کیساتھ رویہ سخت رکھیں۔
محمد فیصل نے کہا کہ نبی پاکۖ کی شان اقدس سے زیادہ ہمیں کوئی چیز عزیز نہیں کفار کو یہ جان لینا ہوگا کہ مٹھی بھر حکمرانوں کے علاوہ اربوں مسلمان گستاخی کرنے والے مردودوں کو کسی صورت معاف نہیں کرسکتے۔کاشف محمودخان اور دیگر شہریوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑمیں کفاردنیا کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں مگر اس طرح کی گستاخیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتیں۔ چارلی ہیبڈو کی انتظامیہ کیخلاف عالمی برادری سخت ایکشن لے۔