لیہ ( نامہ نگار) موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور بھلائی کیلئے کوشاں ہے۔ تیل کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے۔ وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا۔ جنوبی پنجاب خصوصاً ضلع لیہ کے حلقہ NA-181 میں جلد 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبے شروع ہو جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز واڑہ سیہڑاں میں اسلم کوہی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میاں نواز شریف کی سربراہی میں ملک بحرانوں سے نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ملک میں تیل کا کوئی بحران نہیں۔ سازشی عناصر حکومت کے خلاف صف آراء ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی اسٹیشن بند ہونے اور تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی کھپت میں اضافہ بھی ایک وجہ ہے۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، صاحبزادہ محبوب الحسن، صاحبزادہ فہیم الحسن، صاحبزادہ نورالحسن، افضل زبیری، میاں سیف اللہ، سردار ذیشان خان سیہڑ، سردار کامران خان سیہڑ، سردار عمران خان سیہڑ، مہر یونس تھند، سردار غازی خان، سردار سعادت علی خان سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔