آرمی چیف سے انڈونیشیا کی عسکری قیادت کی ملاقات

Rachel Sharif

Rachel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت انڈونیشیا کی فوج کے اور ٹریننگ کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لوڈے وجک فرائڈرک کر رہے تھے۔

وفد نے جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تربیتی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ وفد مختلف ملٹری تنصیبات کا بھی دورہ کرے گا اور تربیت کے لیے موجود سہولیات کا جائز ہ بھی لے گا۔