اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ سے ایئرپورٹ کےلیے روانہ ہوئے۔ عمران خان اور ریحام خان اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔ جہاں سے وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہو جائیں گے۔
عمران خان اور طاہر القادری کی آئندہ دو روز میں سعودی عرب میں ملاقات کا امکان ہے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال ہو گا۔