کراچی میں دستی بم حملے، خاتون اور چھ بچوں سمیت 16 افراد زخمی

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) بھیم پورہ میں پولیس کوارٹرز کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور چھ بچے شامل ہیں۔ دستی بم حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق عزیر بلوچ گروپ نے بھتہ نہ دینے پر دستی بم حملہ کیا۔ گینگ وار گروپ کی جانب سے طویل عرصے سے بھتے کے لئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔