اسلام آباد (جیوڈیسک) گلگت بلتستان ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ نے وفاقی وزارت امور کشمیر کورپورٹ پیش کی ہے کہ گلگت بلتستان میں 160 مقامات پر چھوٹے ڈیمز سے 8 ہزار میگاوٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔
دو سال قبل قائم کیے جانیوالے ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ کو مقامی طور پر پانی سے بجلی حاصل کرنے کیلیے منصوبوں کی نشاندہی اور فزیبلٹی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ سیکرٹری امور کشمیر شاہد اﷲ بیگ کی زیرصدارت اجلاس میں بورڈ کوہدایت کی گئی ہے
ان منصوبوں سے متعلق دوماہ میں حتمی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ ان فنڈنگ کا بندوبست کیاجاسکے اور یہ فیصلہ کیا جائے کہ ترجیحی طور پر کونسے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔