سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، امن و امان کی صورتحال پر ارکان میں گرما گرم بحث کا امکان

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں آج صبح دس بجے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

جس میں اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان گرما گرم بحث کا امکان ہے۔