بورے والہ: سکول وین کار میں تصادم سے طلباء زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

School Van , Car Collision

School Van , Car Collision

بورے والہ (جیوڈیسک) بورے والہ چنوں موڑ کے قریب سکول وین اور کار میں تصادم سے بارہ ننھے منھے سکول طلباء، زخمی ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔

حادثہ چار روز قبل ہونے والے حادثے میں ٹرک کا ملبہ سڑک سے نہ اٹھانے کی وجہ سے پیش آیا۔ سکول وین کو حادثے کے بعد آگ لگ گی۔ زخمی طلباء کو قریبی ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈرائیور کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکول وین چک نمبر 325 سے بوریوالہ جا رہی تھی۔ جب خان ہوٹل کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ کا املہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے زخمیں کو فوری ہسپتال منتقل کیا اور آگ پر قابو پا لیا۔