کراچی (جیوڈیسک) کراچی پیرآباد میں رینجرز نے مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔
کراچی کے علاقے پیرآباد میں رینجرز نے مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں تخریب کاری کا سامان برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں بم بنانے کا طریقہ بھی شامل ہے۔
تخریب کاری کے سامان میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور ڈیٹھ کوڈ شامل ہے۔ کارروائی کے دوران مکان سے جہادی لیٹریچر بھی ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاہدی پر مارا گیا۔