امریکی سپریم کورٹ نے مسلمان قیدی کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی

American Supreme Court

American Supreme Court

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے جیل پالیسی کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایک مسلمان قیدی کو جیل میں نصف انچ داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی۔

سماعت کرنے والے تمام نو ججوں کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا کہ جیل پالیسی نے گریگری ہولٹ کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، ہولٹ اپنے مسلم عقیدے کے مطابق اپنی داڑھی نصف انچ (1.3 سنٹی میٹر) تک بڑھانا چاہتا تھا اور اس نے جیل میں داڑھی رکھنے پر پابندی کے ضابطے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔